-
وَالضُّحَىٰ
آفتاب کی روشنی کی قسم
-
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
-
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
-
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
-
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
-
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
-
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
-
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
-
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
-
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
-
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
۹۳. سورۃ الضحى
الضحى
Ad-Duha / الضحى · ۹۳ · 11 آیات
اس صفحے پر سورۃ الضحى کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔