-
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
-
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
-
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
-
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ
اور جس نے چارہ اگایا
-
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
-
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
-
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
-
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
-
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
-
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
-
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
-
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
-
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
-
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
-
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
-
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
-
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
-
إِنَّ هَـٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
-
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
۸۷. سورۃ الأعلى
الأعلى
Al-A'la / الأعلى · ۸۷ · 19 آیات
اس صفحے پر سورۃ الأعلى کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔