Holy Quran-Pashto
Back to homepage

۱۰۵. سورۃ الفيل

الفيل

Al-Fil / الفيل · ۱۰۵ · 5 آیات

اس صفحے پر سورۃ الفيل کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔

  1. أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا

  2. أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ

    کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا)

  3. وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ

    اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے

  4. تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ

    جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے

  5. فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍ

    تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس

Holy Quran-Pashto