-
قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
-
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
-
وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
-
وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ
اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
-
وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
-
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
۱۰۹. سورۃ الكافرون
الكافرون
Al-Kafirun / الكافرون · ۱۰۹ · 6 آیات
اس صفحے پر سورۃ الكافرون کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔