Holy Quran-Pashto
Back to homepage

۱۱۴. سورۃ الناس

الناس

An-Nas / الناس · ۱۱۴ · 6 آیات

اس صفحے پر سورۃ الناس کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔

  1. قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ

    کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

  2. مَلِكِ النَّاسِ

    (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی

  3. إِلَـٰهِ النَّاسِ

    لوگوں کے معبود برحق کی

  4. مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ

    (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے

  5. الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ

    جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے

  6. مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

    وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

Holy Quran-Pashto