-
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
-
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
-
الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
-
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور تمہارا ذکر بلند کیا
-
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
-
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
-
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
-
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
۹۴. سورۃ الشرح
الشرح
Ash-Sharh / الشرح · ۹۴ · 8 آیات
اس صفحے پر سورۃ الشرح کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔