-
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ
(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
-
حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
-
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
-
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
-
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
-
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
-
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ
پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
-
ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ
پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
۱۰۲. سورۃ التكاثر
التكاثر
At-Takathur / التكاثر · ۱۰۲ · 8 آیات
اس صفحے پر سورۃ التكاثر کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔