-
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
-
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
-
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
وہ تارا ہے چمکنے والا
-
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
-
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ
تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
-
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
-
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
-
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
-
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
-
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
-
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
-
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
-
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
-
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
اور بیہودہ بات نہیں ہے
-
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
-
وَأَكِيدُ كَيْدًا
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
-
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
۸۶. سورۃ الطارق
الطارق
At-Tariq / الطارق · ۸۶ · 17 آیات
اس صفحے پر سورۃ الطارق کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے۔